پیر,  28 جولائی 2025ء
زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ زیارت اربعین کے لیے عراق و ایران کےفضائی سفر کی اجازت ہوگی۔

یہ فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفط اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم نے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، پروازوں مین اضافہ کرکے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، پروازوں میں اضافہ کرکے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کی جائےگی۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستانی زائرین بغیر آرگنائزر گروپ کے عراق نہیں جاسکیں گے، اور ان گروپس کو پابند کیا جائے گا کہ جو بھی لوگ ان کے ساتھ جائیں گے، ان سب کو واپس لانا لازمی ہوگا۔

تہران میں سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ سہ ملکی کانفرنس خوش آئند ہے، عراق اور ایران جانے والے زائرین اہم ترین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2026 سے پاکستانی زائرین بغیر آرگنائزرگروپ کے عراق نہیں جاسکیں گے، اور ان گروپس کو پابند کیا جائے گا کہ جو بھی لوگ ان کے ساتھ جائیں گے، ان سب کو واپس لایا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم لوگوں کو رجسٹر کریں گے اور وہی لوگ لوگ گروپس کی صورت میں عراق جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس اور پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

مزید خبریں