اتوار,  27 جولائی 2025ء
پی ٹی آئی راولپنڈی ونگ کی صدر آمنہ بدر کی گاڑی اور ڈرائیور پراسرار طور پر غائب

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) راولپنڈی ونگ کی صدر آمنہ بدر کی گاڑی بمع ڈرائیور پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔ آمنہ بدر کے مطابق وہ بلوچ خواتین کے لیے کھانا لے کر پہنچی تھیں جو کئی دنوں سے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کر رہی ہیں، مگر واپسی پر دیکھا تو نہ گاڑی موجود تھی اور نہ ہی ڈرائیور۔

آمنہ بدر نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر 15 پر کال کی، تاہم پولیس کی جانب سے صرف یہ کہا گیا کہ “آپ درخواست جمع کرا دیں۔” آمنہ بدر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کا فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے جس کی وجہ سے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی نوعیت سنگین ہے اور فوری تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ یہ واقعہ اغوا ہے، سازش یا محض کوئی حادثہ۔

فی الحال پولیس کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ آمنہ بدر نے واقعے کی مکمل چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیپیٹل پولیس سیکیورٹی ڈویژن کا متنازع حکم: بیمار اہلکار پہلے محرر دفتر جائیں، بعد میں ہسپتال

مزید خبریں