اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کا نفاذ اور پارکنگ میٹرز لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سی سی ڈی اہلکاروں کو سوشل میڈیا سے روکنے کا مطالبہ، آئی جی پنجاب اور مریم نواز سے فوری کارروائی کی اپیل
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا ، رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا ہے، موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔