منگل,  22 جولائی 2025ء
9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس:عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما  شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ  ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے جبکہ  ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت  عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری  اور افضال عظیم پاہٹ کو  10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

اس کے علاوہ حمزہ عظیم پاہٹ،رانا تنویر،اعزاز رفیق کو مقدمہ سے بری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: خبر لگانے کی سزا؟ صحافی کی 6 سالہ بیٹی قاتلانہ حملے میں جاں بحق، صحافتی تنظیموں کا شدید احتجاج

مزید خبریں