منگل,  22 جولائی 2025ء
سحر کامران کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں کامیابی پر قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایوانِ بالا کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اس کامیابی پر پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان و سابق صدر آصف علی زرداری، نومنتخب سینیٹرز روبینہ خالد اور محمد طلحہ محمود کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر شیری رحمٰن کی متحرک قیادت میں پیپلز پارٹی عوامی اُمنگوں کی حقیقی ترجمان بن کر اُبھر رہی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق، پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں 26 نشستیں حاصل کر کے سبقت حاصل کی، جب کہ تحریک انصاف 22 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ (ن) 20 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کی بلوچستان میں غیرت کے نام پر عورت کے قتل کی سخت مذمت

مزید خبریں