منگل,  22 جولائی 2025ء
سینیٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش
سوشل میڈیا کا زہر: بچوں کی معصومیت اور دینی تربیت پر خطرناک حملہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینیٹ میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔

بل کے مطابق 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، یہ بل سینیٹر سرمد علی اور مسرور احمد نے پیش کیا، جو بچوں کو آن لائن استحصال، سائبر بُلنگ اور مضر مواد سے بچانے کی ایک بڑی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

بل کے تحت اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نابالغ افراد کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے اور نابالغ کو اکاؤنٹ بنانے میں مدد کرنے پر چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

بل کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اس ضمن میں قواعد و ضوابط بنانے اور نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم کیلئے “اجتماعی دعا” کی اپیل پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

مزید خبریں