پیر,  21 جولائی 2025ء
25 جولائی تک مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے 25 جولائی تک مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہے، اس دوران دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالے اور بارہ نالے میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ نوشہرہ،مالاکنڈ، سوات،دیر،بالائی پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق اس دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ خانیوال، ساہیوال، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، لاڑکانہ، جامشورو، نوابشاہ اور میرپورخاص میں بھی بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث سندھ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال، سڑکوں، گلیوں اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: ایڈوکیٹ راجہ ظمیر کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چکوال سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ

مزید خبریں