اتوار,  20 جولائی 2025ء
اورکزئی: 231 ونگ کی گاڑیوں پر حملہ، 4 جوان شہید، 8 زخمی

اورکزئی(روشن پاکستان نیوز) اورکزئی سکاوٹس کی 231 ونگ کی گاڑیوں پر غونڈہ میلہ پوسٹ اور ڈبوری کے درمیان حملہ جاری ہے، جس میں اب تک 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد (خوارج) بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

شہید ہونے والے جوانوں کے نام درج ذیل ہیں:

  • سپاہی راحت خان (231 ونگ)

  • سپاہی عشرت خان (231 ونگ)

  • سپاہی ثناء اللہ خان (231 ونگ)

  • حوالدار نصیب (231 ونگ)

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید معلومات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 8 گرفتار

مزید خبریں