اتوار,  20 جولائی 2025ء
مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 8 گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع مالاکنڈ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک اور 8 گرفتار ہوئے۔

مشترکہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے علاوہ پولیس، لیویز اورسی ٹی ڈی نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگرد حملہ: میجر محمد انور کاکڑ شہید

مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا۔

مزید خبریں