لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں ہونے والے عالمی شہرت یافتہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے عالمی اعزاز جیت لیا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جے ایف 17 سی بلاک تھری طیارے نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025 میں اعلیٰ اعزاز حاصل کر لیا۔
جے ایف 17 سی بلاک تھری کو اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ طیارے کی شاندار پرواز، فضائی مہارت اور تکنیکی برتری کے اعتراف میں دیا گیا، اس ایونٹ میں پاک فضائیہ کے مشہور ٹرانسپورٹ طیارے سی 130 نے بھی شاندار Concours d’Elegance Trophy اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی
جے ایف-17 سی بلاک تھری نے پاکستان سے برطانیہ تک نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے ذریعے کامیاب پرواز کی، جس نے نہ صرف اس کی طاقت و صلاحیت کو ظاہر کیا بلکہ پاکستان کے فضائی نظم و نسق اور ٹیکنالوجی میں خودکفالت کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ہمارے ہوا بازوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے دفاعی شعبے کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔