هفته,  19 جولائی 2025ء
اسلام آباد: صحافیوں کے لیے خوشخبری، میڈیا ٹاؤن سے اسلام آباد تک الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز
اسلام آباد: صحافیوں کے لیے خوشخبری، میڈیا ٹاؤن سے اسلام آباد تک الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں اور شہریوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی منظوری کے بعد میڈیا ٹاؤن سے اسلام آباد تک الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس جدید اور ماحول دوست سفری سہولت سے اب میڈیا ٹاؤن، پاکستان ٹاؤن اور پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی صحافیوں اور عوام کو آرام دہ اور کم لاگت ٹرانسپورٹ میسر ہو گی۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ ماہ چیئرمین سی ڈی اے کی صحافیوں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا گیا تھا، جس کی قیادت صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کی تھی۔ وفد میں نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے عہدیداران سمیت سینئر صحافی شامل تھے، جنہوں نے اس دیرینہ مسئلے کو چیئرمین کے سامنے اجاگر کیا تھا۔

بس سروس کے آغاز پر صحافی برادری نے سی ڈی اے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت نہ صرف وقت اور پیسے کی بچت کا ذریعہ بنے گی بلکہ اسلام آباد میں ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا بھی باعث بنے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سی ڈی اے چیئرمین کی جانب سے صحافیوں اور شہریوں کے لیے الیکٹرک بس سروس کا تحفہ

ذرائع کے مطابق بس سروس کا دائرہ مستقبل میں دیگر صحافتی کالونیوں اور رہائشی علاقوں تک بھی بڑھانے پر غور جاری ہے۔

مزید خبریں