جمعرات,  17 جولائی 2025ء
اسلام آباد ایف 8 میں 45 دن میں بننے والا روڈ موسلادھار بارش کے باعث ٹوٹ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں 45 دن میں بننے والے روڈ میں موسلادھار بارش کے باعث دراڑیں پڑ گئیں۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے کئی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، اسلام آباد ایف 8 میں انٹرچینج کی سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے، روڈ ٹریفک کے لیے بند کرکے اس کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیکٹر ایف 7 بھٹائی روڈ پر کئی درخت گر گئے، جبکہ نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادئے گئے۔

صورتحال کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد سڑکیں زیرِ آب، پی پی پی رہنما سحر کامران کی تنقید

مزید خبریں