جمعرات,  17 جولائی 2025ء
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سفارتی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ پاکستان کے دوران صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے مارچ 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل صدر کلنٹن، صدر نکسن اور صدر جانسن بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے جنگ روکنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا تھا  اور ان کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کی شخصیت متاثر کن ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین میں قتل عام پر عالمی خاموشی بدترین منافقت ہے، ٹرمپ کے جنگ بندی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے: سردار خادم طاہر

مزید خبریں