اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ: “صحافیوں کے وقار، آزادی اور پیشہ ورانہ تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ یہ معاملہ میری ذاتی ذمہ داری ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کرے گی، کیونکہ:
“آزاد صحافت کو حکومت معاشرتی بہتری کا ستون سمجھتی ہے اور اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔”
ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔