اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت مدھیا پردیش (انڈیا) کے شمال مغرب پر موجود ہے جو اگلے 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران شدت سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔
آج رات سے 17 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی اورکوٹلی میں بھی بارش متوقع ہے۔
دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچھے اور شگر میں بارش کاامکان،آج رات سے17جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات اور کوہستان میں بارش ہوسکتی ہے۔
مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ،کرک، بنوں اور ٹانک میں بھی موسلادھار باش متوقع ہے۔ لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان اور اورکزئی میں بھی بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابقپشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ اورصوابی میں بھی بادل برسیں گے۔ ہنگو اور کرم میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ وقفےوقفے سے بارش متوقع ہے،
مزید پڑھیں: مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہوں گی ، مزید بارشوں کا امکان
اس کے علاوہ آج رات سے 17 جولائی کے دوران مری اور گلیات میں بھی بارش کاامکان، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔