اتوار,  13 جولائی 2025ء
نیو ٹاؤن تھانے میں طارق ورک پر تشدد؛ پی ایف یو جے کا 14 جولائی کو راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) — راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے صدر طارق ورک کو تھانہ نیو ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھنے، ان پر بدسلوکی اور کھینچا تانی کے واقعے کے خلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج بن گئی ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ کی اپیل پر پیر، 14 جولائی کو شام 4 بجے راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ کے باہر ایک مشاورتی اجلاس اور احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا۔

افضل بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پوری صحافتی برادری پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او طیب بیگ کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا آزاد کشمیر حکومت سے ’روزنامہ جموں کشمیر‘ کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے صحافیوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی، صحافیوں کی عزت اور تحفظ کے لیے یہ مظاہرہ ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

ملک بھر کے صحافیوں، نمائندہ تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں سے بھی اظہارِ یکجہتی اور احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ صحافت کے خلاف کسی بھی قسم کے ظلم کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں