اتوار,  13 جولائی 2025ء
صحافیوں پر پولیس تشدد کی مذمت، وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) — راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حیدر جزل، سیکرٹری سہیل شہزاد اور دیگر عہدیداران نے تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی کے ایس ایچ او کی جانب سے آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک نعیم منہاس کو حوالات میں بند کرنے اور ان پر پولیس تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر انسانی واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور آر پی او راولپنڈی کو ہدایت دی جائے کہ آئندہ ایسی صورتحال دوبارہ پیش نہ آئے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ صحافیوں کا کام حقائق کی نمائندگی اور عوام کو معلومات فراہم کرنا ہے، انہیں تحفظ اور عزت دی جانی چاہیے نہ کہ تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت سے اپیل کی کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے صحافی بلا خوف و خطر کام کر سکیں۔

مزید خبریں