لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور کی حدود میں مسافر طیاروں کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،وائلڈ لائف اور انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے مختلف علاقوں کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی مذبحہ خانوں اور پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب نے ہوائی اڈوں کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے کے قانون اور ضابطوں پر سختیسے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب ایسے کاروبار کی ممانعت ہو گی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ ہو۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذبحہ خانوں پر پابندی لگائی جائے گی۔
مزید پڑھیں : پولی کلینک اسپتال اسلام آباد کے باہر آغا امجد علی اور ملک راشد کی جانب سے فری لنگر کا اہتمام
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ اقدامات فضائی سفر محفوظ اور سیکڑوں انسانی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں، فضائی حفاظتی حصار کے ذریعے پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور حادثات میں کمی ہو گی۔