اتوار,  13 جولائی 2025ء
نادرا نے شناختی کارڈ کے حصول کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نادرا حکام نے پہلی بارشناختی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے تفصیلی مرحلہ وار ہدایات جاری کردی ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو چھ مراحل سے گزرنا ہوگا جن میں بائیو میٹرک تصدیق، کوائف کی درستی، قانونی سرپرستی کی تصدیق اورفیس کی ادائیگی شامل ہے۔

شناخت کے لیے والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ، قانونی سرپرستی کی صورت میں گواہ اور حلف نامہ ‘بی’ پیش کرنا ضروری ہوگا، ب فارم یا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔

درخواست کی تین کیٹیگریزمیں نارمل (750 روپے، 30 دن)، ارجنٹ (1500 روپے، 15 دن) اور ایگزیکٹو (2500 روپے، 7 دن) شامل ہیں۔

نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمام کوائف درست طریقے سے جمع کرائیں تاکہ تاخیر یا اعتراض سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: نادرا کی شاندار جدت، عزم، اور صبر کی کہانی: پاک فوج کا اہم کردار

مزید خبریں