پیر,  10 نومبر 2025ء
آسیان ریجنل فورم اجلاس میں بھارت کو پاکستان کے خلاف الزامات دہرانے پر شرمندگی کا سامنا
قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمت عملی کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، ہمیں اس پر خاص نظر رکھنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے یہ بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان اس کے مذموم عزائم کا موثر طریقے سے جواب دے سکتا ہے۔ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ، مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کے سابق مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان اور پاکستانی افواج کا دنیا میں قد بڑھا ہے، بھارت دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی تمام لیڈر شپ کو امریکا نے مار ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ عراق، لیبیا، مصر اور شام کو تباہ کیا، ایران پر بمباری کی گئی، پاکستان امت مسلمہ کی واحد اسلامی جوہری قوت ہے جو دشمن کی نظر میں کھٹکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کے اندرونی سیاسی حالات ایسے ہیں کہ پاکستان پر دوبارہ حملوں کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پر پاکستان کے خلاف الزامات دہرانے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے، بھارت کو حقیقت پسندی کی طرف واپس آنا ہوگا، ورنہ اس کے جھوٹ اور دھمکیوں کا پردہ بار بار دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے، ایک بھارتی نیوی افسر جو پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔

عمران احمد صدیقی نے کہا کہ بھارت کی انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنے کی دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور بین الاقوامی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،  پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا خوب جانت

مز

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کو اقوام متحدہ میں خود مسئلہ قرار دے کر لے گیا تھا، مگر اب وہی بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے، یہ خود اس کے بیانیے کی کھلی نفی ہے۔

عمران صدیقی نے ہندو انتہاپسندی اور آر ایس ایس کی نظریاتی شدت پسندی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مذہبی انتہا پسند ہاتھی کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں پل ٹوٹنے سے گاڑیاں دریا میں جا گریں ، 10 افراد ہلاک

مزید خبریں