هفته,  23 نومبر 2024ء
عامر خٹک راولپنڈی، مریم خان ملتان کی کمشنر تعینات

لاہور(روشن پاکستان نیوز) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ(ایس اینڈجی اے ڈی)نے ملتان اور راولپنڈی میں کمشنرز کے تبادلے اورتعیناتیاں کردیں۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عامر خٹک کمشنر راولپنڈی کے طور پر کام کریں گے۔

دریں اثنا مریم خان جو اس سے قبل سیکرٹری آئی اینڈ سی کے عہدے پر فائز تھیں، کمشنر ملتان کا چارج سنبھالیں گی۔

اس سے قبل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:الیکشن کے بعد یکسوئی نہیں آئی انارکی میں اضافہ ہوا، سراج الحق

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں