جمعرات,  10 جولائی 2025ء
پنجاب میں گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس 550 سے بڑھا کر 605 روپے کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 650 سے 1000 سی سی گاڑیوں کی فیس 2750 سے بڑھا کر 3025 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 1000 سے1800 سی سی سے نیچے گاڑیوں کی فیس 5500 سے بڑھا کر 6050 روپے کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 1800 سی سی سے اوپر گاڑیوں کی فیس 11 ہزارسے بڑھا کر 12ہزار100 روپے جب کہ ایچ ٹی وی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 5500 سے بڑھا کر 6050 روپے کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سی ڈی اے کی فیس میں اضافے کے خلاف اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا 22 جولائی کو بھرپور احتجاج کا اعلان

مزید خبریں