هفته,  13  ستمبر 2025ء
ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ جھوٹ اور پروپیگنڈا: 27 یوٹیوب چینلز بند
ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ جھوٹ اور پروپیگنڈا: 27 یوٹیوب چینلز بند

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مقامی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یہ فیصلہ ایف آئی اے کی درخواست پر سنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف آئی اے نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان 27 یوٹیوب چینلز کے خلاف انکوائری شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ یہ چینلز ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب کو حکم دیا کہ وہ مذکورہ تمام چینلز کو بلاک کرے۔

ان 27 یوٹیوب چینلز میں حیدر مہدی، صدیق جان، صبیح کاظمی، اوریا مقبول جان، آرزو کاظمی، رانا عزیر سپیکس، ساجد گوندل، حبیب اکرم، مطیع اللہ جان، اسد طور، عمران ریاض خان، نیا پاکستان، صابر شاکر، عمران خان، آفتاب اقبال، ریئل انٹرٹینمنٹ ٹی وی، پاکستان تحریک انصاف، ڈیلی قدرت، عبدالقادر، چارسدہ جرنلسٹ، نائلہ پاکستانی ری ایکشن، وجاہت سعید خان یوٹیوب، احمد نورانی یوٹیوب، نذر چوہان یوٹیوب، معید پیر زادہ یوٹیوب، مخدوم شہاب الدین یوٹیوب اور شایان علی یوٹیوب شامل ہیں۔

مزید خبریں