اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر کنول شوزب سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کا بہادری سے سامنا کر رہی ہیں اور پارٹی قائد عمران خان کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑی ہیں۔
کنول شوزب نے نہ صرف سیاسی میدان میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ مشکل ترین حالات میں قیادت اور پارٹی نظریے سے وفاداری کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ ان پر قائم کیے گئے جعلی مقدمات سچ کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں، مگر وہ ثابت قدمی سے ان ہتھکنڈوں کے خلاف ڈٹی ہوئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان اور محب وطن حلقے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں فتح و نصرت عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں: مجھے تو عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے، فیصل چودھری