اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے سالانہ “حلیم نیاز” کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ روحانی و عقیدت سے بھرپور تقریب مورخہ 6 جولائی 2025 بروز اتوار بمطابق 10 محرم الحرام کو منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی جانب سے اس سالانہ نیاز کا اہتمام ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 148، مین ڈبل روڈ، بلاک بی، میڈیا ٹاؤن، لوہی بھیر اسلام آباد پر کیا گیا ہے۔ تقریب کا وقت دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
افضل بٹ نے اپنے پیغام میں تمام دوست احباب، صحافتی برادری اور اہلِ علاقہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس روحانی محفل میں شرکت فرما کر شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کریں اور ایصالِ ثواب میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی ہمیں حق، صبر، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، اور اس یاد کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
شرکاء کو نیاز (حلیم) پیش کی جائے گی اور مجالسِ عزاء کے ذریعے شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب بیان کیے جائیں گے۔