بدھ,  27 نومبر 2024ء
متحدہ اور ن لیگ کے مذاکرات کا دوسرا دور، مفاہمت و باہمی تعاون کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) نے مفاہمت اور باہمی تعاون کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر ہوا۔

ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شریک ہوئے جبکہ ن لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم تارڑ اور محمد احمد خان شامل تھے۔

مزیدپڑھیں:الیکشن کے بعد یکسوئی نہیں آئی انارکی میں اضافہ ہوا، سراج الحق

ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا ملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے مفاہمت اور باہمی تعاون کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ 

ترجمان نے کہا کہ وسائل، اختیارات اور اقتدار کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔

سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ بالخصوص کراچی کی معاشی، اقتصادی اہمیت کو بحال کرنے کےلیے مل کر آگے بڑھا جائے گا۔

دونوں جانب سے حکومت سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے وفود کی مزید ملاقاتیں متوقع ہیں ہیں۔ 

مزید خبریں