منگل,  01 جولائی 2025ء
مری مال روڈ پر خاتون کی پولیس اور ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل، نشے میں ہونے کا شبہ
مری مال روڈ پر خاتون کی پولیس اور ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل، نشے میں ہونے کا شبہ

مری (کرائم رپورٹر) — مری مال روڈ پر ایک خاتون کی جانب سے پولیس اور ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ خاتون مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھی اور اہلکاروں سے بدتمیزی کرتے ہوئے سرعام ہنگامہ آرائی کرتی رہی۔ ویڈیو میں خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ آس پاس موجود شہریوں نے صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر موجود رہ کر معاملے کو سنبھالا اور خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی، تاہم کسی قسم کی گرفتاری یا قانونی کارروائی کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی مؤثر کارروائیاں: امن، انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے اہم اقدامات

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے رویے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

مزید خبریں