اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دوبارہ حملے کا خدشہ موجود ہے،چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر سمیت سندھ طاس معاہدے پر بات چیت ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف جنگ میں استعمال ہونے والی تمام صلاحیتیں ہماری اپنی تھیں،بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح سنہری حروف میں لکھی جائیگی۔ بھارت کیخلاف جنگ میں فتح پر بڑے بڑے ملکوں نے مبارکباد دی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا،ایس سی او اجلاس میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے ذکر پر بھارت سیخ پا ہوگیا تھا۔
پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات پرمتعدد ممالک نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ،بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکا تو اسے جنگ کے مترادف سمجھا جائیگا۔
پنڈی اور اسلام آبا د میں ایسا رشتہ ہوناچاہیے جس سے ملک کو نقصان نہ ہو،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ امریکا حکومتی سطح پر تھا،امریکا کیساتھ تعلقات ون وے نہیں ٹو وے ہیں۔
مزید پڑھیں: میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کا بزدلانہ وار، 13جوان شہید، 14 دہشتگرد مارے گئے
امریکا کیساتھ تعلقات پر معاشی اور سفارتی سطح پر فائدے ہو رہے ہیں،فلسطینیوں پر جو ظلم ہورہا ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔