مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پرغور کے لیے اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی اور الیکشن کمیشن معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے پر غور کرے گا ۔
اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔ چیف الیکشن کمیشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہوگی۔

یاد رہے کہ 27 جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی درخواستیں منظور کی تھیں، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پی پی 52 ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

مزید خبریں