اتوار,  08  ستمبر 2024ء
الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام: سابق کمشنر راولپنڈی نے کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا۔ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کو بیان دینے کے لیے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں: عامر خٹک راولپنڈی، مریم خان ملتان کی کمشنر تعینات

الیکشن کمیشن نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں۔راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آ راوز نے سابق کمشنر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات ریکارڈ کیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News