اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نظرثانی اپیلیں منظور کرلیں
نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ 5-7 کی اکثریت سے ہے،سپریم کورٹ آئینی بینچ نے12 جولائی کے اکثریتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، سپریم کورٹ آئینی بینچ نےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کر دیں گے، بیرسٹر گوہر
جسٹس امین الدین نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،اپیلیں منظور ہونے کے بعد تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ۔