ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل جنگ میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا، وزیراعظم شہبازشریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ضروری کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی قیادت کے کردار کو بھی سراہا
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ