لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو انہیں اسی زبان میں جواب ملے گا۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ صوبائی بجٹ میں 8 سو ارب روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 92 لاکھ لوگوں نے کلینک آن وہیل سے استفادہ کیا۔ اور حالیہ دور میں نئے اسپتال بنے ہیں۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا۔ اور جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے ان کا خاتمہ کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں۔ اور کسی ہونہار طالب علم جس کو اسکالر شپ دیا یہ نہیں پوچھا گیا وہ کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُن سے شہر آباد نہ ہوئے۔ اور مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں۔ بدتمیزی بد زبانی گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے۔ اور اگر اپوزیشن بدتمیزی کرے گی تو جواب بھی بدتمیزی سے ملے گا۔
سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں کھیلا۔ اور ایک پارٹی جس نے 100 دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا آج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہی۔ وہ بھی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں۔ ہم نے جنوبی پنجاب میں تونسہ کے لیے کھچی کینال اور مظفر گڑھ میں شرمپ فارمنگ شروع کی۔
جنوبی پنجاب میں کیے گئے کام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیہ میں پہلا میڈیکل کالج بنانا شروع کیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز بنایا۔ چار چار میٹنگز ہر ہفتے صرف مہنگائی پر ہوتی ہیں۔ وزیراعلیٰ اون کرتی ہیں وہ آلو پیاز ٹماٹر کی قیمت کم کرائیں گی۔