جسٹس منصور علی شاہ کا آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کے خلاف خط

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کے خلاف خط لکھ دیا۔

جوڈیشل کمیشن ممبران کو جسٹس منصور علی شاہ کا خط پہنچایا گیا، جسٹس منصو ر علی شاہ نے خط میں کہا کہ 26 ویں ترمیم کیس فیصلے تک توسیع نہ کی جائے۔

خط میں انہوں نے کہا کہ پیشگی بتا دیا تھا 19 جون کے اجلاس کیلئے پاکستان میں دستیاب نہیں، توقع تھی عدم دستیابی پر اجلاس موخر کیا جائے گا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ماضی میں ایگزیکٹو ممبران کی عدم موجودگی پر اجلاس موخر ہو چکا ہے، عدلیہ ممبران اقلیت میں ہیں اس لئے شاید موخر نہیں کر پائے۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی

26ویں ترمیم فیصلے سے پہلے توسیع بحران کو مزید گہرا کرے گی، خط میں جسٹس منصو ر علی شاہ نے کہا کہ یہ تنازع ادارے کی ساکھ اور عوامی اعتبار کو تباہ کر رہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ 26 ویں ترمیم کے فیصلے تک تمام ججز کو آئینی بینچ ڈیکلیئر کیا جائے، آئینی بینچ میں شمولیت کا معیار اور پیمانہ بھی طے کیا جائے۔

مزید خبریں