اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راستے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی ایران میں پھنس گئے ہیں۔
ایران میں پاکستانی سفیرمدثرٹیپو نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک پانچ ہزار پاکستانی شہری وطن واپس آچکے ہیں۔
راستے بند اورمسلسل بمباری سے کئی پاکستانی سفرنہیں کرپارہے،تہران کے علاقے زون تھری میں اسرائیل کی بمباری سے کئی غیرملکی سفیروں نے گھرچھوڑ دیے ہیں۔
پاکستانی سفیربھی زون تھری میں رہائش خالی کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں ، پاکستان کا زیادہ ترسفارتی عملہ ایران کے بڑے شہروں میں موجود ہے۔
تہران، زاہدان، مشہد اوردوسرے شہروں میں پاکستان کے لگ بھگ ایک سو کے قریب سفارتی اہلکار موجود ہیں،پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اگر مشن تک پہنچتا ہے سفارتخانہ اسکی واپسی میں مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی خفیہ اداروں کے مطابق ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کر رہا، امریکی میڈیا
مشن کے تمام رابطہ نمبرآن لائن موجود ہیں اور 24 گھنٹے مدد فراہم کی جارہی ہے،زیدان، مشہد اور تہران میں موجود مشن کے نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔