گلگت(روشن پاکستان نیوز) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھلت نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، حادثے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا، موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا برد ہو گئی ، اب تک تین افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، باقی لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں: موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پی آئی اے نے لاہور سے گلگت کی پروازوں کا آغاز کر دیا