اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ایک مردوں کے تھانے میں خاتون سب انسپکٹر کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تعینات کر دیا گیا ہے، جسے پولیس میں صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے احکامات پر سب انسپکٹر مصباح شہباز کو تھانہ پھلگراں میں ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فورس میں صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین افسران کو قیادت کے مواقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ مزید تھانوں میں بھی خواتین افسران کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے گا۔
دوسری جانب ناقص کارکردگی اور جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ جن تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے ان میں تھانہ کورال، تھانہ پھلگراں، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ لوہی بھیر شامل ہیں۔ ان افسران کو “ریسکیو 15-کلوز” کر کے ان کی جگہ نئے ایس ایچ اوز کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی کریک ڈاؤن مہم، غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد، ملزمان گرفتار
تقرری پانے والے نئے افسران کے نام درج ذیل ہیں:
-
عالمگیر خان – ایس ایچ او تھانہ کورال
-
زاہد حسین – ایس ایچ او تھانہ نیلور
-
شاہنواز ڈوگر – ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی
-
بسرین اختر – ایس ایچ او تھانہ ویمن
پولیس ترجمان کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد اسلام آباد میں امن و امان کو بہتر بنانا اور پولیسنگ کے نظام میں بہتری لانا ہے۔