وزیراعظم کا چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔

تنخواہیں دو لاکھ پانچ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے21 لاکھ روپے ماہانہ کرنے پر جیو نیوز نے گزشتہ روز وزیر خزانہ سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تنخواہ 9 سال سے نہیں بڑھی تھی اس لیے اتنی بڑھائی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی آئی جی اور وزیر داخلہ کے خلاف احتجاجی درخواست، تنخواہوں میں فوری اضافے کا مطالبہ

مزید خبریں