اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پولیس کے جوانوں نے اپنی مشکلات اور مالی بحران کے خلاف سخت احتجاجی درخواست جاری کی ہے جس میں انہوں نے آئی جی اسلام آباد اور وفاقی وزیر داخلہ سے فوری تنخواہوں میں اضافہ، الاونسز اور سہولیات میں انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مقدمہ میں جوانوں نے کہا ہے کہ وہ مسلسل سخت حالات میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں مگر ان کی مالی حالت ایسی ہے کہ گھر کے چولہے ٹھنڈے رہتے ہیں اور بچوں کے معصوم سوالات کا جواب نہیں دے پاتے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ٹوٹ چکے ہیں اور گزارا مشکل ہو رہا ہے۔
درخواست میں پولیس جوانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی، نہ سردی کی، نہ گرمی کی، نہ دہشت گردی کی، مگر اب وہ صرف زندہ نہیں بلکہ اندر سے ٹوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے آئی جی اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے اور انہیں وہ عزت و مالی استحکام دیا جائے جس کے وہ حق دار ہیں۔
آخر میں پولیس جوانوں نے کہا کہ اگر ان کی بات سنی نہ گئی تو وہ خاموش نہیں رہیں گے اور اپنی آواز پورے ملک تک پہنچائیں گے۔
یہ درخواست پولیس فورس کی مشکلات اور تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد میں جنسی درندگی کے بڑھتے واقعات پولیس کا عدم تعاون