جمعرات,  12 جون 2025ء
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سفارتکاروں کی گفتگو کا مقصد امن و ہم آہنگی ہونا چاہیے۔ اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات وقار کے منافی اور اشتعال انگیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے مظلومیت کے بیانیے سے عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے۔ اور پاکستان مخالف پراپیگنڈہ بھارتی سرحد پار دہشتگردی کو نہیں چھپا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ اور بھارت کو الزام تراشی کے بجائے اپنے کردار پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کا بیانیہ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔ اور پاکستان سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے مگر جارحیت پر سخت جواب دے گا۔

مزید خبریں