جمعرات,  12 جون 2025ء
پی ٹی آئی کا کا بجٹ اجلاس میں شور شرابا، ڈیسک بجائے، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا، تاہم اس دوران تحریکِ انصاف کی جانب سے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج، شور شرابہ کیا گیا اورڈیسک بجائے۔ بیرسٹرگوہر کہتے ہیں حکومت نجکاری کر پائی، نہ عوام کو ریلیف دیا۔ غربت کا خاتمہ بھی نہیں ہوا۔ اقتصادی سروے میں کوئی ہدف حاصل نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا۔

اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ جیسے ہی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا، اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کر دیا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج، شور شرابہ کیا گیا اور ڈیسک بجائے گئے۔

چیئرمین پی ٹی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اقتصادی سروے میں تو حکومت کی مایوس کن کارکردگی رہی، نجکاری نہیں کر سکے، عوام کو ریلیف نہیں دے سکے۔ غربت کا خاتمہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔

گوہرعلی خان نے کہا کہ روٹی سب کیلئے پر کروڑوں خرچ کیے، لیکن بہاولپور میں ایک خاتون بھوک سے مر گئی، بعض چیزیں سیاست سے بالاتر ہوکر کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: دفاعی بجٹ میں 20 ، تنخواہ 10 ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ ، انکم ٹیکس کم کر دیا گیا

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر جاری رکھی، جبکہ اسپیکر بارہا ایوان میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی اپیل کرتے رہے۔

مزید خبریں