ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھ گئی ، شہری بے حال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، گرمی کی وجہ سے شہری بے حال ہو گئے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں موسمیات نے خیبر پختونخوا کے اضلاع  چترال اور دیر میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، کچھ مقامات پر بارش کا امکان

مزید خبریں