لاہور(روشن پاکسستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں کلین اپ آپریشن جاری ہے۔ کلین اپ آپریشن کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق آپریشن کلین کی قیادت کررہے ہیں۔ اور آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز شہریوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ جبکہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھویا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ گلی محلے، چوک ، سڑکیں اور بازار صاف نظر آنے چاہیئیں۔ اور امید ہے ادارے اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔