ڈیرہ اسماعیل خان(روشن پاکستان نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق 3 گاڑیوں میں نجی کمپنی کے ملازمین اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھے۔ دوماندہ پل کے قریب سے اغوا کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کا تعاقب کرکے 6 ملازمین کو بازیاب کرا لیا ، دیگر 5 مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹیڈ کارروائی کرکے دو مغوی بھائیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک