معظم بٹ کا جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کی حمایت، بھارت کو پاکستان کا کھلا دشمن قرار دے دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورانصاف لائرز فورم سابق سیکرٹری جنرل و ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر افواج پاک کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس سلوگن کو نیشنل کریکٹر کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے،جنگ میں کامیابی کے بعد جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا جانا درست فیصلہ ہے،پرویز مشرف کے دور میں پاکستان اور بھارت مسئلہ حل کے قریب پہنچ گئے تھے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معظم بٹ ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا کھلا دشمن ہے اسکے ساتھ جنگ ہمیشہ جاری رہے گی،نریندر مودی کدورت اور نفرت سے بھرا ہوا شخص ہے اس نے اپنی سیاست کا آغاز مشرقی پاکستان توڑنے کی سازش سے کیا،پانی پاکستان کی زندگی کا مسئلہ ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور بھارت کو کبھی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی اجازت نہیں دینگے،سندھ طاس معاہدہ توڑ کر بھارت اب شملہ معاہدے کے پیچھے اپنا چہرہ نہیں چھپا سکتا،شملہ معاہدے میں یہ طے ہوا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل دو طرفہ معاونت سے حل کئے جائینگے، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے شملہ معاہدہ بھی ختم ہوگیا ہے،حالیہ پاک بھارت جنگ میں چین ،ترکی اور آزربائیجان پاکستان کے حقیقی دوست بن کر سامنے آئے ہیں،پاکستان نے نہ صرف جنگ کے میدان میں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کیخلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں،میدان میں ہارنے کے بعد بھارت نے اپنے پارلیمنٹرینز پر مشتمل ٹیمیں بنا کر بیرون ممالک بھیجی ہیں تاہم وہاں پر بھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور دنیا نے اسکا کا بیانیہ ماننے سے انکار کر دیا،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے،پاکستان اور زندہ حقیقت ہے جس کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے، جنگ میں کامیابی کے بعد جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا جانا درست فیصلہ ہے،جنگ کے بعد پاکستانی قوم یکجا ہو گئی ہے اب کوئی بھی آزمائش آئی تو پوری قوم یکجان ہو کر اسکا مقابلہ کریگی،حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران مودی کے گودی میڈیا کے مقابلے میں پاکستانی میڈیا کا کردار بہت شاندار رہا ہے اور اس نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو کوب بے نقاب کیا ہے جس پر وہ بھی خراج تحسین کا مستحق ہے،اب پاکستان کی ریاست، حکومت، عوام، میڈیا اور عدلیہ سمیت سب کو یکجان ہو کر ملک کی تےرقی مین اپنا کردار ادا کرنا ہے،پرویز مشرف کے دور میں پاکستان اور بھارت مسئلہ حل کے قریب پہنچ گئے تھےتاہم پھر چند نادیدہ قوتون نے اس کو حل نہ ہونے دیا،بھارت یاد رکھے کہ پاکستان غزہ کی پٹی نہین بلکہ ایک نیوکلیئر پاور رکھنے والا ملک ہے،پاکستان ایک ذمہ دار اٹمی طاقت ہے، پاکستان پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کیلئے ریاست کیساتھ وفاداری اولین شرط ہے، وکلاء برادری پاکستان کو جوڑنےکی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کیلئے پورے ملک میں جائینگے۔

مزید خبریں