سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جنوری تک 6 کروڑ 69 لاکھ سوشل میڈیا صارفین موجود ہیں،انسٹاگرام اور ٹک ٹاک زیادہ مقبول پلیٹ فارمز بن چکے ہیں۔

غلط معلومات، بدنیتی پر مبنی خبریں اور ڈیجیٹل پراپیگنڈا خطرہ قراردیا گیا ہے ،بچے اور خواتین آن لائن دنیا میں خطرے میں رہنے والے افراد میں شامل ہیں۔

بچوں کو سائبر بُلِیئنگ، آن لائن گرومنگ اور غیر موزوں مواد کا سامنا ہو سکتا ہے،خواتین کو شناخت کی چوری، ہراسانی اور تصویری بلیک میلنگ کے خطرات لاحق ہیں۔

مِس انفارمیشن غلط غیر ارادی اورڈس انفارمیشن جان بوجھ کر گمراہ کرنے کا عمل ہے،ڈیجیٹل پراپیگنڈا کا مقصد عوامی رائے کو مخصوص سیاسی یا نظریاتی سمت میں لے جانا ہوتا ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جھوٹی خبریں، خوف و ہراس افراتفری اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرتی ہیں،جھوٹی معلومات سے افراد اور اداروں کی ساکھ کو نقصان ہوتاہے۔

مزید پڑھیں: ڈائریکٹر سائبر کرائم ہشمت کمال کی خاتون سب انسپکٹر سے بدتمیزی، آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل — اخلاقی تربیت پر سوالیہ نشان

فراڈ اور آن لائن اسکیمز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،آن لائن فراڈ اور اسکیمز کے مختلف طریقے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

نیشنل سرٹ نے سوشل میڈیا پر شعور، احتیاط اور ذمہ داری کے مظاہرے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منفرد اور مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں، پاس ورڈ مینجر سے مدد لیں۔

مزید خبریں