وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تعلیمی بجٹ بڑھانے کا اعلان کر دیا

صوابی(روشن پاکستان نیوز)  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس سال تعلیمی بجٹ 13 فیصد بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج نے کم وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہمیں اپنی ڈگریوں کا معیار عالمی معیار کے مطابق کرنا ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حیران ہوں ابھی تک کالج کی بلڈنگ کیوں مکمل نہیں ہوئی، ڈی آئی خان کا کالج تو کب کا بن چکا ہے، اس مدت میں انشا اللہ آپ کا کالج مکمل ہوگا۔

اگلا کانووکیشن آپ اپنے کالج میں کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس سال تعلیمی بجٹ 13 فیصد بڑھا رہے ہیں، اسکالرشپ کے لئے فنڈز بھی بڑھا رہے ہیں۔

1500 نرسز کو بیرون ملک سے تربیت دی گئی ہے، صرف پشاور میں دل کی بیماریوں کا الگ اسپتال ہے، امراض دل کے اسپتال پہلے ریجن اور پھر ڈویژن سطح پر تعمیر کریں گے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کابھی جائزہ لیاجارہاہے،تھوڑی سی بھی ٖغفلت زیادہ نقصان دیتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انڈوومنٹ فنڈ کو دوگنا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تختی تب لگے گی جب کام مکمل ہوجائے، ایسا قانون لا رہے ہیں کہ جب کام مکمل ہوگا تب ہی تختی لگے گی۔

مزید خبریں