اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے پرانے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔
سی ڈی اے کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کر دیا گیا ، فیصلے کا اطلاق تمام بس سروس پر فوری طور پر ہو گا، این فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ چلنے والی بس کا کرایہ 90 روپے ہی رہے گا۔
واضح رہے چند روز پہلے میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا تھا۔