جمعرات,  05 جون 2025ء
پنجاب ٹریفک پولیس کا بھی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کی وردی تبدیلی کی گزارشات وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کردہ ممکنہ نئی یونیفارم کا عکس بھی منظرعام پرآ گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق موسمیاتی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی یونیفارم کے لیے خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے۔

دوہزار چھ میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیل ہو گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں 27 سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

 

مزید خبریں