جمعرات,  05 جون 2025ء
عمران خان نے خودکوپارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کردیا
عمران خان نے خودکوپارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود کو پارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں پارٹی کا پیٹرن انچیف ہوں گا۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی، انہوں نے کہا بہت ہوگیا ،معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے ،بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ،پاکستان کو اللہ نے کامیابی عطا کی ہے ،پاکستان میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے جوملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے۔

مزیدپڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کا بڑا اقدام

مزید خبریں